جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے سرکاری ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد ہو ئی ہے۔

لاہور، جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

latest urdu news

پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر شہباز کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

پولیس نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہو گا، ڈاکٹر شہباز کی زوجہ اپنے بچوں کے ساتھ میکے گئی ہوئی تھی۔

دوسری جانب شکارپور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 5 ملزمان ہلاک کردیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلطان کوٹ کے قریب مقابلے میں 3 ڈاکو اور سول اسپتال روڈ پر ہونیوالے مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو سول اسپتال روڈ پر ڈکیتی کے بعد فرار ہو رہے تھے جس کے دوران پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter