جمعہ, 25 اپریل , 2025

ارسا نے پنجاب اور سندھ کو پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، حالیہ بارشوں کے باعث ملک میں پانی کی سطح میں بہتری آنے لگی ہے، جس کے بعد ارسا نے پنجاب اور سندھ کے لیے پانی کی فراہمی میں اضافہ کر دیا ہے۔

ارسا کے ترجمان کے مطابق پنجاب کو فراہم کیا جانے والا پانی 23 ہزار 800 کیوسک کے اضافے کے ساتھ اب 64 ہزار 800 کیوسک کر دیا گیا ہے، جبکہ سندھ کے لیے پانی کی مقدار 10 ہزار کیوسک بڑھا کر 45 ہزار کیوسک مقرر کی گئی ہے۔

latest urdu news

بلوچستان کو 500 کیوسک اور خیبرپختونخوا کو 1900 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، ترجمان کے مطابق خریف سیزن میں پانی کی متوقع کمی کا تخمینہ 43 فیصد سے کم ہو کر 27 فیصد پر آگیا ہے، جو ایک مثبت پیش رفت ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان کو 500 کیوسک اور خیبرپختونخوا کو 1900 کیوسک پانی فراہم کیا جا رہا ہے، ترجمان ارسا نے بتایا کہ حالیہ بارشوں سے خریف سیزن کے لیے پانی کی قلت کا تخمینہ کم ہو کر 27 فیصد رہ گیا ہے، جو پہلے 43 فیصد تھا۔

ماہرین کے مطابق اس بہتری سے نہ صرف زرعی شعبے کو فائدہ پہنچے گا بلکہ آبی ذخائر پر دباؤ بھی کم ہو گا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter