آزاد کشمیر میں حملہ آور تیندوے کو گولی مار کرہلاک کردیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد کے گاؤں گہانی تنگ میں انسانی جانوں کو نشانہ بنانے والا خونخوار تیندوا شہریوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

مظفرآباد کے علاقے ایل او سی سے متصل گاؤں گہانی تنگ میں شہریوں پر بار بار حملے کرنے والا تیندوا بالآخر مقامی افراد کی فائرنگ سے ہلاک کر دیا گیا۔

latest urdu news

ایس پی مرزا زاہد کے مطابق یہ وہی درندہ ہے جس نے گزشتہ دنوں میں علاقے میں خوف و ہراس پھیلا رکھا تھا، دو روز قبل اسی تیندوے نے ایک گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، جو بعد میں مردہ حالت میں ملی۔ اس دلخراش واقعے نے علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی تھی۔ اگلے ہی روز تیندوے نے ایک نوجوان پر بھی حملہ کیا، جس میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مقامی افراد نے حملہ آور تیندوے کی شناخت کی اور اسے ہلاک کر دیا۔

ایس پی مرزا زاہد نے بتایا کہ جب کوئی جنگلی جانور، خصوصاً تیندوا، ایک بار انسانی خون کا ذائقہ چکھ لے تو وہ بار بار آبادی میں آ کر حملے کی کوشش کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس درندے کو ختم کرنا ناگزیر ہو چکا تھا۔ اس کارروائی پر مقامی لوگوں نے سکھ کا سانس لیا ہے جبکہ حکام نے علاقے میں جنگلی جانوروں سے تحفظ کے لیے اضافی اقدامات کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter