آئی پی پیز ملک میں سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چینی انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) ملک میں سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، چین کی پاکستان کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری تعریف کے قابل ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی جانب سے چینی چیمبر آف کامرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےیہ کہاگیا کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثال ہے،چین کی جانب سے مجموعی طور پر ملکی توانائی کے شعبے میں 20 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور پاکستان میں توانائی کے شعبے کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا ہے۔

latest urdu news

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سی پیک کے منصوبوں نے 9 ہزار میگاواٹ کی بجلی پیدا کرنے میں مدد دی ہے اور چین نے گزشتہ ایک دہائی میں سستی بجلی فراہم کرنے جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری قابل تحسین ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ آئی پی پیزملک میں بجلی کی سب سے بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، انہوں نے قابل تجدید توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کی ہے جو سی پیک فیز 2 کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

دوسری جانب میڈیا نمائندو ں سے گفتگو کے دوران رہنما مسلم لیگ(ن) طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تاریخ میں سب سے زیادہVIP قیدی ہیں، جیل میں ان کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، ملاقاتوں کے ساتھ انہیں سہولتیں بھی میسر ہیں، وی آئی پی قیدی کو وی آئی پی سہولتیںبھی میسر ہیں ۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس بڑی کانفرنس ہے، 200 وفود پاکستان آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی ذات کی نہیں، اس سے ملکی معیشت اور ملک کا مستقبل سے جڑا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter