آئی جی اسلام آباد کیخلاف 193 کا استغاثہ درج کرا رہا ہوں، شیر افضل مروت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد کیخلاف 193 کا استغاثہ درج کرا رہا ہوں۔

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کے دوران یہ کہا کہ اسلام آباد پولیس کو کہتا ہوں کہ اب اپنے الزامات کو ثابت بھی کرے، ثابت نہ کیا تو آئی جی اسلام آباد کیخلاف 193 کا استغاثہ درج کراؤں گا۔

latest urdu news

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ میری نقدی، پاور بینک اور دیگر چیزیں ابھی تک پولیس نے واپس نہیں کیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے حکومت کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے یہ کہا گیا کہ 2 دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہونا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

صحافی کے آئینی ترمیم میں ناکامی کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا یہ کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی توقع کی جاسکتی ہے، حکومتی اراکین چھپ چھپا کر نکل رہے ہیں، حکومتی اراکین سے پوچھیں کہ بل کیوں نہیں پیش کیا گیا۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ سیاست کے چیمپئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter