جمعہ, 25 اپریل , 2025

یتیم بچوں کیلئے محفوظ پناہ اور معیاری تعلیم کی فراہمی خوش آئند ہے، مریم نواز

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ یتیم اور بے سہارا بچوں کو ایس او ایس ویلجز میں پناہ گاہ اور معیاری تعلیم کی فراہمی قابلِ ستائش اقدام ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز اور ایس او ایس چلڈرن ویلج انٹرنیشنل کے صدر ڈیری جے وردوفا کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں بے آسرا بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور ذہنی نشوونما کے لیے مشترکہ کوششوں کو وسعت دینے پر بات چیت کی گئی۔

latest urdu news

ملاقات میں پنجاب میں ایس او ایس ماڈل کو وسعت دینے اور اس میں مزید بہتری لانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے ایس او ایس کی جانب سے لاوارث بچوں کی دیکھ بھال، اعلیٰ معیار کی تعلیم اور یوتھ ہومز کے ذریعے نوجوانوں کو خود انحصاری کی طرف راغب کرنے کے اقدامات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہر بچہ ریاست کی ذمہ داری ہے اور پنجاب حکومت ان فرائض کو ماں کے جذبے سے ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چائلڈ کیئر ریفارمز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس میں ایس او ایس انٹرنیشنل کا شراکتی کردار کلیدی حیثیت رکھے گا۔

ایس او ایس کے صدر نے بھی وزیراعلیٰ کے وژن اور بچوں کے لیے اپنائے گئے فلاحی اقدامات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں معاشرے کے ہر طبقے کے بچوں کے لیے اُمید کی کرن ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter