جمعہ, 25 اپریل , 2025

ہم کل عدالتی احکامات پر جلسہ کریں گے، بیرسٹر گوہر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی کا یہ کہنا ہے کہ اسلام آباد جلسے کا این او سی معطل کرنا غیر قانونی،غیر آئینی اور جمہوریت کی نفی ہے۔

جلسے کا این او سی معطل کرنے کے متعلق ردعمل دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے یہ واضح کیا کہ ہم ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کل پرامن جلسہ کریں گے۔

latest urdu news

وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قیادت جلسے سے خطاب کرے گی، عدالتی احکامات کی روشنی میں این او سی کینسل نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ہمارا جلسہ ریڈزون سے تقریبا 30 کلومیٹر فاصلے پر ترنول سنگجانی کے مقام پر ہوگا، ہم کل 5 بجے صرف جلسہ کریں گے کسی قسم کا کوئی دھرنا نہیں دیں گے۔

مذہبی جماعت کا احتجاج ڈی چوک میں صبح 8 بجے شیڈولڈ ہے، چیف کمشنر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ صرف جلسہ ہوگا اور اپنے ٹائم پر ختم ہوگا۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کل کے  جلسے کا این او سی منسوخ کردیا گیا ہے۔

چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter