85
مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بھائیوں سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔ بنوں، جانی خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بھائیوں سمیت 3 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں نے سپین تنگی کے علاقے میں ویران جگہ سے مارٹر گولہ اٹھا لیا تھا، بچے مارٹر گولے سے کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا۔
پولیس کے مطابق بچوں کی میتیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، تینوں بچے مقامی دینی مدرسے میں زیر تعلیم تھے، پولیس نے علاقے میں سرچنگ شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب سیشن عدالت کی جانب سے تہرے قتل کیس کے 2 ملزمان کو 3، 3 بار سزائے موت اور 15، 15 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم جاری کردیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج افتخار حسین کی جانب سے تہرے قتل کیس کا فیصلہ سنایا گیا۔
عدالت نے تمام تر شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کو سزا کا حکم سنایا۔