پشاور، مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا کہ گورنر صوبے کے چیف ایگزیکٹیو بننے کی کوشش نہ کریں۔
خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے اے پی سی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے نام پر صوبے کا مسترد شدہ ٹولہ جمع ہوا ہے۔
مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ اے پی سی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ اور پی ٹی آئی کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش ہے۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ اے پی سی بلانا گورنر کا نہیں بلکہ منتخب حکومت کا مینڈیٹ ہے۔
گورنر اے پی سی کے بجائے وفاق کا نمائندہ ہونے کے ناطے مرکز سے بقایا جات لیں، گورنر صوبے کے چیف ایگزیکٹیو بننے کی ایکٹنگ نہ کریں۔
کرم سے متعلق کے گفتگو کے دوران بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ کرم کا معاملہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بہترین طریقے سے دیکھ رہے ہیں اور علی امین گنڈا پور کے بروقت اقدامات سے کرم میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ نے علاقے میں 400 پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دی ہے۔