جمعہ, 25 اپریل , 2025

گلوکارہ نصیبو لال پر بھی شوہر کا تشدد، مقدمہ درج کرلیا گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکارہ نرگس کے بعد گلوکارہ نصیبو لال بھی شوہر کے تشدد کا نشانہ بن گئیں۔

لاہور: معروف گلوکارہ نصیبو لال پر ان کے شوہر نوید حسین نے مبینہ طور پر تشدد کیا، جس کے بعد شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کو دی گئی درخواست کے مطابق گلوکارہ اپنے صحن میں بیٹھی تھیں کہ ان کے شوہر نے آتے ہی گالم گلوچ اور بدتمیزی شروع کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے قریب پڑی اینٹ اٹھا کر نصیبو لال کے چہرے پر دے ماری، جس سے ان کی ناک اور چہرے پر شدید چوٹ آئی۔ گلوکارہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کا شوہر اکثر ان سے جھگڑا کرتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب کچھ عرصہ قبل اداکارہ نرگس بھی گھریلو تشدد کا نشانہ بنی تھیں، جس پر شوبز انڈسٹری میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter