جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات میں پولیس وین سے ٹکرانے کے بعد طالب علم کے زخمی ہونے کی افواء

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات میں پولیس وین سے ٹکرانے کے بعد طالب علم کے زخمی ہونے کی افواء ،CCTV فوٹیج نے حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ جس میں ظاہر کیا گیا تھا کہ ایک سٹوڈنٹ کو پولیس کی گاڑی نے ہٹ کیا تھا کے متعلق CCTV فوٹیج سامنے آ گئی۔

latest urdu news

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سٹوڈنٹ موٹر سائیکلز پر سوار ہو کر جھنڈ کی شکل میں جا رہے تھے کہ خود ہی آپس میں ٹکرانے سے اسد اللہ نامی سٹوڈنٹ گر کر زخمی ہو گیا۔

جسے ساتھی طالب علم چھوڑ کر وہاں سے بھاگ گئے جبکہ ایک راہ گیر نے اسے اٹھا کر اپنی کار میں ہسپتال شفٹ کیا۔

جبکہ ویڈیو میں نہ تو کوئی پولیس اہلکار اور نہ ہی پولیس کی گاڑی نظر آ رہی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایسی خبریں گردش کر رہیں تھیں کہ طالب علم کو پولیس وین نے ٹکر ماری تھی۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter