جمعہ, 25 اپریل , 2025

گجرات میں موٹر سائیکل اور مویشی چوری کی وارداتیں جاری، پولیس نے مقدمات درج کرلیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

گجرات: ضلع گجرات میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ بدستور جاری ہے۔ موٹر سائیکل چور اور جانور چور گینگ ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں، شہریوں کو لاکھوں روپے کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ریلوے روڈ گجرات سے نامعلوم چور بولے کے رہائشی چاند اصغر کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہوگئے۔ اسی طرح کلا چور سے ابراہیم قیوم، تمبل چوک سے حسین کالونی کے محمد فیاض، کوٹلہ سے بھمبر کے جنید، اور ڈمیان کھاریاں سے ارشد محمود کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن، صدر، جلالپور جٹاں، بی ڈویژن اور صدر کھاریاں نے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

latest urdu news

دوسری جانب گجرات میں جانور چور گینگ بھی متحرک ہو گیا ہے۔ کڑیانوالہ کے گاؤں بھڑونگہ میں محمد ہاشم کے ڈیرے سے نامعلوم رسہ گیر زبردستی بھینس لے اڑے، جس پر پولیس تھانہ کڑیانوالہ نے مقدمہ درج کر لیا۔ منگووال کے نواحی گاؤں ڈومنیاوالی میں احسان اللہ کے ڈیرے سے نامعلوم چور کٹا، کٹی اور جھوٹی چوری کر کے لے گئے۔ پولیس تھانہ منگووال نے بھی مقدمہ درج کر لیا۔

شہریوں نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ گشت میں اضافہ کیا جائے اور چوروں کے خلاف مؤثر کارروائی کر کے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter