گجرات میں صدر سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گجرات میں صدر سرکل پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران واردات کی نیت سے چھپے ملزمان سمیت 23 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 60 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون، 2140 گرام ہیروئن، 260 گرام آئس، 560 گرام چرس، 54 لیٹر شراب اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا، جس میں بندوق 303 بور اور 4 عدد پسٹل معہ گولیاں شامل ہیں۔
ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کی زیر نگرانی مختلف تھانوں میں آپریشنز کیے گئے، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- تھانہ صدر جلالپور جٹاں – انسپکٹر فرقان شہزاد کی قیادت میں کارروائی کے دوران 7 ملزمان گرفتار، 60 گرام آئس، 560 گرام چرس، 13 لیٹر شراب اور 1 عدد پسٹل 30 بور برآمد۔
- تھانہ کڑیانوالہ – انسپکٹر محمد اکرام کی ٹیم نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، 20 لیٹر شراب برآمد۔
- تھانہ سٹی جلالپور جٹاں – انسپکٹر سرفراز یوسف نے 4 ملزمان کو گرفتار کیا، موبائل مالیتی 60 ہزار روپے، 1 عدد پسٹل 30 بور اور 10 لیٹر شراب برآمد۔
- تھانہ دولت نگر – انسپکٹر توقیرالحسن کی سربراہی میں 6 ملزمان گرفتار، 1060 گرام ہیروئن، 200 گرام آئس، 1 عدد 9mm پسٹل، 1 عدد بندوق 303 بور اور 42 گولیاں برآمد۔
- تھانہ ٹانڈہ – انسپکٹر اعجاز احمد نے 3 ملزمان کو گرفتار کیا، 1080 گرام ہیروئن، 1 عدد 9mm پسٹل اور 10 لیٹر شراب برآمد۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی بیگ کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔