جمعہ, 25 اپریل , 2025

گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنا غیر قانونی قرار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنے کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کے دوران جسٹس طارق جہانگیری کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی کورٹس راولپنڈی کے گلی محلوں میں ہوتی تھیں، ہم ایک کورٹ میں پیش ہوتے تو باقی کیسز ملتوی کرانا پڑتے تھے، آج کے وکلا کو بہت آسانی ہے کہ کورٹ کمپلیکس موجود ہے۔

latest urdu news

جسٹس طارق جہانگیری کا کہنا ہے کہ وکلا کیس کی تیاری کے بغیر پہنچتے ہیں تو بہت دکھ ہوتا ہے، ہائیکورٹ کا کیس ہمیں ملتا تو ساری رات تیاری کرتے تھے۔

جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ کبھی کسی عہدے کے لیے سفارش نہیں کرائی، اپنے کام سے عہدے ملے، جج بننے کے لیے بھی کبھی کسی کو سفارش کا نہیں کہا، پھٹے سے وکالت شروع کرکے ہائیکورٹ کا جج بنا اور پھر کنفرم ہوا۔

جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر ایڈووکیٹ لکھنا بھی غیر قانونی ہے۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ ریفرنس جب آئے گا تب دیکھی جائے گی جب کچھ غلط کیا ہی نہیں تو ریفرنس کا ڈر کیوں ہونا ہے۔

سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کے دوران جسٹس منصور علی شاہ کا کہنا ہے کہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں لیکن کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter