50
سوال: اعتکاف کے دوران سگریٹ نوشی کرنا کیسا ہے؟
جواب: معتکف کے لیے مسجد میں سگریٹ، بیڑی یا حقہ پینا درست نہیں، کیونکہ رسول اللہ ﷺ نے ایسی کسی بھی بدبو دار چیز کے استعمال کے بعد مسجد میں آنے سے منع فرمایا ہے، جیسے کچی پیاز اور لہسن۔
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاکہ جو شخص اس ترکاری یعنی لہسن کو کھائے، وہ اس وقت تک ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، جب تک اُس کے منہ سے بدبو نہ چلی جائے (صحیح مسلم )