کراچی، مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے رمضان منی وی لاگ سیریز میں سحری کی تیاری کے دوران اپنی شادی کے لیے آمادگی کا اظہار کر دیا۔
اپنے نئے منی وی لاگ میں ہانیہ عامر اپنی دوستوں کے ہمراہ سحری بناتی دکھائی دیں اور پورا وی لاگ کچن میں ہی ریکارڈ کیا۔ اس دوران وہ پراٹھے بیلتی ہوئی بھی نظر آئیں۔
باتوں ہی باتوں میں ہانیہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ چونکہ وہ کھانا بنانے لگی ہیں، اس کا مطلب ہے کہ وہ اب شادی کے لیے تیار ہیں۔
وی لاگ کے دوران، شور کی وجہ سے پڑوسیوں نے دروازہ کھٹکھٹا کر شکایت کی، جس پر اداکارہ نے آہستہ بولنا شروع کر دیا، لیکن جب لسی بنانے کی باری آئی تو انہوں نے بلینڈر چلا ہی دیا اور ہنستے ہوئے کہا، چلا دو، کیا ہی کر لیں گے وہ!
واضح رہے کہ اداکارہ ہانیہ عامر پاکستان کی مشہور اداکارہ اور ماڈل ہیں، جو اپنی خوبصورتی، چلبلی طبیعت، اور شاندار اداکاری کی وجہ سے جانی جاتی ہیں، وہ پاکستانی ڈراموں، فلموں اور سوشل میڈیا پر اپنی منفرد شخصیت اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے کافی مقبول ہیں۔
ہانیہ عامر نے اپنے کیریئر کا آغاز سوشل میڈیا سے کیا، ان کی خوبصورتی اور مزاحیہ ویڈیوز وائرل ہوئیں، جس کے بعد فلم ڈائریکٹر عاصم رضا نے انہیں 2016 میں فلم "جاناں” میں کام کرنے کا موقع دیا۔
View this post on Instagram