ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ڈی سی گجرات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈینگی ایس او پیز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ڈینگی ایس او پیز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے تدارک کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اور تمام ادارے باہمی تعاون سے اس مہم کو کامیاب بنائیں۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں شعور پیدا کرنا انتہائی ضروری ہے۔

انہوں نے فیلڈ ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ گھر گھر جا کر ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس کو یقینی بنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو صفائی کی عادت اپنانے اور پانی کھڑا ہونے سے بچانے کے لئے آگاہ کیا جائے تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈینگی اسپرے اور لاروا سرویلنس کے عمل کو تیز کیا جائے اور حساس علاقوں میں مانیٹرنگ کو مؤثر طریقے سے جاری رکھا جائے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter