گجرات، ڈی پی او کمپلیکس میں اینٹی ریپ مقدمات کی تفتیش اور ٹرائل کے حوالے سے تربیتی ورکشا پ کا انعقاد کیا گیا۔
گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت خواتین اور بچوں کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈی پی او کمپلیکس میں اینٹی ریپ مقدمات کی تفتیش اور ٹرائل کے حوالے سے ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی، جس میں خواتین پولیس افسران بھی شامل تھیں۔
ورکشاپ میں انسپکٹر فرزانہ کوثر نے اینٹی ریپ ایکٹ کے بارے میں خصوصی لیکچر دیا اور تفتیشی امور میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے تفتیشی معیار کو بہتر بنانے کے طریقوں پر روشنی ڈالی۔
شرکاء کو ریپ کیسز کی شہادتوں کو محفوظ کرنے اور عدالت میں موثر پیش کرنے کے حوالے سے بھی آگاہی دی گئی۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد تفتیشی افسران کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرکے ریپ کیسز کے ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوانا ہے۔ ایسے تربیتی کورسز کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا تاکہ پولیس کی کارکردگی میں مزید بہتری آئے۔