ڈپٹی کمشنر گجرات کی جانب سے گڈ گورننس کے تحت اپنے دفتر میں شہریوں کے مسائل سنے، ریونیو معاملات پر پبلک اوقات کار میں عوامی مسائل حل
گجرات میں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر صدارت ریونیو معاملات پر ایک کھلی کچہری منعقد کی گئی، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل بیان کیے۔ ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعدد شکایات کا فوری ازالہ کیا اور متعلقہ افسران کو سخت ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوامی خدمت ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، سرکاری دفاتر کے دروازے عوام کے لیے کھلے ہیں، اور شہری اپنی شکایات براہ راست درج کروا سکتے ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ریونیو معاملات جیسے زمینوں کے انتقال، فرد کے اجرا، رجسٹریشن، اور دیگر امور کو شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو کسی مشکل کا سامنا نہ ہو۔
پبلک آورز کے دوران ڈپٹی کمشنر نے مختلف سائلین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ شکایات کے فوری حل کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو فعال کر دیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عدالتوں میں زیر التوا ریونیو کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ افسران کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مقدمات کے فوری فیصلے یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو جلد انصاف فراہم کیا جا سکے۔
ضلعی انتظامیہ عوامی شکایات کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور گڈ گورننس کے اصولوں کے مطابق شفاف اور فوری عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔