جمعہ, 25 اپریل , 2025

ڈپٹی کمشنر گجرات کا رمضان سہولت بازار کا دورہ، قیمتوں اور معیار کا معائنہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے رمضان المبارک کے پہلے روز ماڈل بازار کے مقام پر قائم رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، معیار اور سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

گجرات: ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں، معیار اور دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے مختلف اسٹالز پر جا کر خود اشیاء کی کوالٹی چیک کی اور وزن و پیمائش کے نظام کا معائنہ کیا۔

latest urdu news

ڈپٹی کمشنر نے بازار میں خریداری کے لیے آئے شہریوں سے ملاقات کر کے فراہم کی جانے والی سہولیات پر ان کی رائے لی۔ شہریوں نے رمضان بازار میں رعایتی نرخوں اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا، تاہم بعض شکایات پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر احکامات جاری کیے۔

انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اشیائے خورونوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائی جائے، نرخوں پر سختی سے عمل درآمد ہو، اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خریداروں کو صاف ستھرا ماحول اور بہترین سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ رمضان بازار حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دے سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter