جمعہ, 25 اپریل , 2025

چین نے مخصوص مشنز کے لئے 16 فٹ لمبی روبوٹک شارک مچھلی متعارف کرادی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین نے مخصوص مشنز کے لئے 16 فٹ لمبی روبوٹک شارک مچھلی متعارف کرادی ہے۔

یہ روبوٹک شارک مچھلی ہے جس میں آپٹیکل کیمرے، سینسرز، سونر ٹیکنالوجی اور بلٹ ان نیوی گیشن سسٹم بھی موجود ہے، جبکہ اسی روبوٹک شارک میں وائرلیس ریموٹ کنٹرول اور پروگرام شدہ تیراکی کا سسٹم بھی ہوگا جس کی مدد سے اس کو باہر سے بیٹھ کر کنٹرول کرنا بھی آسان ہو جائیگا۔

latest urdu news

غیر ملکی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس روبوٹک شارک کو خاص طور پر گہرے سمندر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جو کہ سمندر میں 6.1 میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر طے کر سکے گی، جبکہ یہ مچھلی 65 فٹ کی گہرائی تک جانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔

اس منفرد روبوٹ کے بنانے والے چینی ماہرین کو امید ہے کہ یہ مچھلی پانی کے معیار سمیت مخصوص مشنز میں بھی اہم کردار ادا کرنے کے قابل ہوگی۔

دوسری طرف امریکی میڈیا کا یہ کہنا ہے کہ چین اس طرح کی ایجادات اپنی فوجی طاقت بڑھانے کے لئے کر رہا ہے اور یہ روبوٹک مچھلی بھی سمندر میں فوجی آپریشن کے لئے بنائی گئی ہے۔

یہ مچھلی شینیانگ ایرو اسپیس ژنگیانگ گروپ کے سائنٹسٹ نے بنائی ہے اور اس کے ڈیزائنر گاؤ شاؤ کا کہنا ہے کہ یہ اب تک کی سب سے بڑی بائیونک مچھلی ہے۔

اس مچھلی میں سات جوائنٹس موجود ہیں جو اس کی انفرادیت کو بڑھاتے ہیں۔ زیر سمندر پروپلشن ٹیکنالوجی ریسرچ کے ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ روبوٹک مچھلی زیر سمندر اپنا ٹاسک پورا کرے گی۔

تاہم ماہرین کے مطابق یہ روبوٹک شارک مچھلی سمندری آپریشن کو سائنسی ریسرچ میں تبدیل کردے گی۔

[td_flex_block_1 modules_on_row=”” limit=”1″ hide_audio=”yes” image_size=”” image_floated=”float_left” show_excerpt=”none” show_review=”none” show_date=”none” show_com=”none” show_author=”none” show_cat=”none” show_btn=”none” f_title_font_family=”file_3″ f_title_font_size=”20″ meta_info_align=”center” image_width=”30″ modules_border_size=”1″ modules_border_color=”#000000″ review_source=”user_reviews” linked_posts=”” sort=”random_7_day” category_id=”_related_cat” art_title=”10px” m_bg=”#f7f7f7″ tdc_css=”eyJhbGwiOnsicGFkZGluZy1yaWdodCI6IjIwIiwicGFkZGluZy1sZWZ0IjoiMjAiLCJkaXNwbGF5IjoiIn19″ image_height=”60″]

latest urdu news

شیئر کریں:
frontpage hit counter