جمعہ, 25 اپریل , 2025

چین نے آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں بھی بھرپور تعاون کیا، وزیراعظم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، آئی ایم ایف پروگرام کی منظوری میں بھی بھرپور تعاون کیا۔

وزیراعظم زرعی اسکالرشپ پروگرام کے تحت 300 طلباء کو چین بھیجنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ شعبہ زراعت کے لیے نہایت اہم دن ہے کیونکہ پاکستانی گریجویٹس چین جا رہے ہیں تاکہ اعلیٰ تعلیم اور جدید تربیت حاصل کر سکیں، انہوں نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اسکالرشپ مہیا کیے۔

latest urdu news

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران زرعی یونیورسٹی کی تحقیق سے متاثر ہو کر فیصلہ کیا گیا کہ پاکستانی طلبہ کو بھی وہاں تربیت دی جائے، انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان چین اور پاکستان کے درمیان پل بنیں گے اور وطن واپسی پر زراعت میں جدید اصلاحات کا ذریعہ بنیں گے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ یہ پروگرام شفاف میرٹ پر تشکیل دیا گیا ہے، اور تمام اکائیوں کو نمائندگی دی گئی ہے۔ بلوچستان کے لیے خصوصی طور پر 10 فیصد کوٹہ بڑھایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی ترقی صوبوں کی مساوی ترقی کے بغیر ممکن نہیں۔ چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو پاکستان کے مخلص دوست قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ چین سے جدید زرعی علوم سیکھ کر ملک میں زراعت کے شعبے میں بہتری لائیں گے، ساتھ ہی ویلیو ایڈیشن اور دیہی معیشت کی مضبوطی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter