جمعہ, 25 اپریل , 2025

چیمپئنز ٹرافی: نسیم اور ابرار کے وار، نیوزی لینڈ کی 2 وکٹیں 40 رنز پر گر گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہا ہے، اور آج افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں، جہاں کیوی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستانی کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلوائی، جب ڈیون کونوے کو 10 رنز پر بولڈ کر دیا۔ نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنز پر گری۔

latest urdu news

اس کے بعد نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 40 کے مجموعی اسکور پر حاصل کر لی۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ فاسٹ بولر حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

رضوان نے مزید کہا کہ دوسری اننگز میں اوس پڑنے کا امکان ہے، اور چونکہ پاکستان دفاعی چیمپئن ہے، اس لیے تھوڑا دباؤ بھی ہوگا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے کہا کہ کراچی اسٹیڈیم کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے اور رات میں اوس پڑنے کا امکان ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ٹیم میں فاسٹ بولر میٹ ہنری کی واپسی ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

شیئر کریں:
frontpage hit counter