جمعہ, 25 اپریل , 2025

پی ٹی آئی والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کریں گے، رانا ثناءاللہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف والے جس طرف دیکھ رہے ہیں وہ سیاسی ایجنڈے پر بات نہیں کریں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کو کوئی ونڈو نہیں ملی ہے اور جس طرف یہ دیکھ رہے ہیں انہوں نے کسی سیاسی ایجنڈے پر گفتگو نہیں کرنی۔

latest urdu news

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ اگر تحریک انصاف والوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے تو آنے والے دنوں میں دور ہوجائے گی، ان کو پارلیمنٹ میں بیٹھنا بھی ہے اور تمام مراعات بھی حاصل کرنی ہیں۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پختونخوا میں پی ٹی آئی والوں نے حکومت کرنی ہے لیکن کام نہیں کرنا، یہ لوگ لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، کیپٹل پر حملہ کرتے ہیں، اس بار اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے خاتمے کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملاقات کی گئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت اور میڈیا کا باہمی اعتماد کا رشتہ ہے، حکومتی پالیسیوں پر میڈیا کی تعمیری تنقید گورننس کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے اور میڈیا کی تعمیری تنقید کا حکومت خیر مقدم کرتی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے، میڈیا ملکی ترقی اور گورننس کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، حکومت میڈیا کے ریاست کا چوتھا ستون ہونے پر یقین رکھتی ہے۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter