گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے 9 مئی کے مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو بری کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق 9 مئی کیس کی سماعت کے موقع پر انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ اور ان کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔
عالیہ حمزہ پر 9 مئی کے حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے اور کینٹ پولیس اسٹیشن میں درج مقدمے میں انہیں نامزد کیا گیا ہے۔ جبکہ عالیہ حمزہ کو سرگودھا جیل سے رہائی کے بعد گوجرانوالہ پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں عالیہ حمزہ اور وکلا کیطرف سے کوئی عدالت میں پیش نہیں ہوا جبکہ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔
قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے شوہر کی درخواست منظور کرتے ہوئے عالیہ کی گرفتاری کسی بھی نئے مقدمے میں 29 اگست تک روک دی تھی۔
یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ میں ملزمہ نامزد کیا گیا تھا۔
ان مقدمات میں متعدد خواتین پارٹی کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا جن میں تحریک انصاف کی پارٹی رہنما عالیہ حمزہ، یاسمین راشد، خدیجہ شاہ اور صنم جاوید شامل ہیں۔