ہفتہ, 26 اپریل , 2025

پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، شیر افضل مروت

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مؤثر تحریک چلانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے چلائی جانے والی مہم پس منظر میں جاچکی ہے، پارٹی میں فیصلے درست انداز میں نہیں ہو رہے اور اندرونی کشمکش کا ماحول ہے۔

latest urdu news

انہوں نے کہا کہ بانی سے فیصلے کروانے والوں کی حکمت عملی سے علی امین کو الگ کر دیا گیا ہے، جبکہ علی امین گنڈاپور گزشتہ 8 سے 10 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں لیکن انہیں بانی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ شبہ ہے کہ رکاوٹیں ڈالنے والے اندرونی عناصر ہی ہیں۔

شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے خلاف مؤثر تحریک نہیں چلا سکتی، جبکہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان فاصلے خود بانی اور مولانا کی پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر آصف علی زرداری کو خط لکھ کر 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے، ساتویں این ایف سی ایوارڈ میں توسیع غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، کیونکہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا میں ضم ہو چکا ہے، لیکن اس کا مالی حق صوبے کو نہیں دیا جا رہا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter