پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں پاکستان کے جارحانہ مزاج اوپنر فخرزمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کی دوڑ میں محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اب تک پی ایس ایل میں 20 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں، لیکن فخر زمان نے حالیہ میچ میں کراچی کنگز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 ویں ففٹی اسکور کی اور اس فہرست میں رضوان سے آگے نکل گئے۔
فخر زمان نے 46 گیندوں پر 76 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ ان کی یہ اننگز نہ صرف لاہور قلندرز کی فتح میں اہم ثابت ہوئی بلکہ انہیں پی ایس ایل کے ٹاپ ففٹی میکرز میں دوسرا نمبر بھی دلا گئی۔
اب تک پی ایس ایل میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے پاس ہے، جنہوں نے لیگ میں 33 مرتبہ ففٹی یا اس سے زائد اسکور کیا ہے۔ اس فہرست میں فخر زمان دوسرے اور محمد رضوان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
فخر زمان کی حالیہ فارم ان کی ٹیم کے لیے نیک شگون ہے، اور اگر وہ اسی تسلسل سے پرفارم کرتے رہے تو ممکن ہے وہ جلد بابر اعظم کے ریکارڈ کے بھی قریب پہنچ جائیں۔