جمعہ, 25 اپریل , 2025

پولیس وردی میں ملبوس شخص بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر لاکھوں لے اڑا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس وردی میں ملبوس شخص بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر رقم نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔

سرگودھا، سیٹلائٹ ٹاؤن میں پولیس وردی میں ملبوس شخص بزرگ شہری کا اے ٹی ایم کارڈ چھین کر خطیر رقم نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق 73 سالہ پینشنر کا کہنا ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ چھیننے والا شخص پولیس کی وردی پہنے ہوئے تھا، اور انہیں رقم نکلوانے کا علم 10 دن بعد ہوا۔

بزرگ شہری کے مطابق ملزم نے ان کے اکاؤنٹ سے 6 لاکھ 21 ہزار روپے نکال لیے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter