جمعہ, 25 اپریل , 2025

پنجاب سے افغان باشندوں کا انخلا، خواتین اور بچوں کی شناخت چیلنج بن گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے مختلف شہروں میں افغان خواتین اور بچوں کی شناخت اور سراغ لگانا پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا۔

پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا کیلئے کارروائیاں جاری ہیں تاہم پولیس کیلئے افغان خواتین اور بچوں کی شناخت اور سراغ لگانا چیلنج بن گیا ہے۔

latest urdu news

پولیس کے مطابق پنجاب بھرمیں 17 ہزار سے زائد افغان بچے موجود ہیں، جن میں سے بڑی تعداد کی شناخت تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

پنجاب کے بڑے شہروں لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ راولپنڈی میں 10 ہزار افغان بچے موجود ہیں، جن میں سے 7438 بچوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا، لاہور میں روپوش 1002 اور گوجرانوالہ میں 2270 بچوں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اسی طرح پنجاب بھر میں 12 ہزار 799 بچوں کا کوئی اتا پتا نہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ افغان بچے شناخت بدل کر مقیم ہیں، جن کی تلاش اور تصدیق کا عمل جاری ہے۔ حکام کے مطابق یہ صورتحال انخلا کے عمل کو سست کر رہی ہے اور سکیورٹی کے حوالے سے بھی تشویش پیدا ہو رہی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter