اسلام آباد، پاکستان کی جانب سے افغانستان میں دہشتگرد گروپوں کو ملنے والی حمایت پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ، ممتاز زہرا بلوچ کا ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان افغان سرزمین پر دہشت گرد گروپوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں سے پریشان ہے، کیونکہ یہ نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے، بشمول پاکستان، کے لیے خطرہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کو ان دہشتگرد گروپوں سے متعلق ٹھوس شواہد فراہم کیے ہیں اور افغانستان پر زور دیا گیا کہ وہ ان گروپوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔
ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امید ہے کہ افغانستان اپنے عالمی وعدوں کو پورا کرے گا اور دہشت گردی کے خلاف مؤثر پالیسز بنائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ افغانستان کے لیے خصوصی مندوب کی تقرری کے بارے میں فی الحال کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
دوسری جانب امریکہ کے شمال مغربی علاقے میں آنیوالے شدید طوفان بم سے 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہو گئے۔ شدید طوفان کے باعث 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد گھر تباہ ہو گئے۔