جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان نے قرض پروگرام پر سختی سے عمل کیا، مذاکرات مثبت رہے، آئی ایم ایف

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے اقتصادی جائزے سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا۔

آئی ایم ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے جائزے پر مذاکرات ہوئے، جن کا نتیجہ مثبت رہا، جبکہ مزید بات چیت آن لائن جاری رہے گی۔

latest urdu news

اعلامیے کے مطابق، پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر مؤثر عملدرآمد کیا۔ مذاکرات کے دوران 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام، موسمیاتی فنانسنگ اور قرضوں کی ادائیگی کے انتظامات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایم ایف کے مطابق توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور معاشی ترقی کی رفتار بڑھانے پر گفتگو کی گئی، جبکہ پاکستان کے ساتھ صحت، تعلیم کے فروغ اور سماجی تحفظ کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

دوسری جانب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن منا رہے ہیں۔

اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ 3 سال پہلے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا تاریخی فیصلہ کیا، جو دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش چیلنجز کی شدت کی ایک واضح یاددہانی ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter