جمعہ, 25 اپریل , 2025

پاکستان ریڈ زون سے نکل کر گرین زون میں آچکا ہے، احسن اقبال

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹھٹھہ، وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان ریڈ زون سے نکل کر گرین زون میں آچکا ہے۔

ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوسٹل ہائی وے منصوبے کا معائنہ کرنے کیلئے میں یہاں آیا ہوں، یہ منصوبہ سندھ حکومت نے شروع کیا اور 37 کلو میٹر وفاقی حکومت کے تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔

latest urdu news

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت مقامی حکومت سے ملکر سندھ کی ترقی کے لئے خاص طور پر ساحلی علاقوں کی ترقی کے لئے کام کر رہی ہے، سمندر تیزی سے ہزاروں ایکڑ اراضی کو نگل چکا ہے، یہ منصوبہ سندھ کے ساحلی علاقوں کی زمینیں سمندر برد ہونے سے بچانے میں اہم ثابت ہوگا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ حکومت کوشش کر رہی ہے کہ پسماندہ علاقوں کو ترقی دلوائیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی میثاق جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اور ن لیگ ایک دوسرے کے حریف ہوسکتے ہیں، تاہم ملکی سالمیت کے لیے حلیف ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 2018 سے پہلے ہم ایک دوسرے کے حریف تھے، لیکن پاکستان پر مشکل وقت آیا تو ایک دوسرے کا ساتھ دیا، 2023 میں بھی الیکشن الگ لڑا، لیکن پاکستان کو مستحکم کرنے کے لیے پھر ہم ایک ساتھ کھڑے ہیں، اتحادی حکومت کی وجہ سے پاکستان ریڈ زون سے نکل کر گرین زون میں آیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ اب ہم کسی کو ریڈ زون میں لیجانے کی اجازت نہیں دیں گے، اس وقت ملکی معیشت تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، 24 نومبر سے عوام نے دھرنے کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا۔

latest breaking news in urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter