جمعہ, 25 اپریل , 2025

ٹرک کی ٹکر سے موٹروے پولیس کا افسر شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، موٹروے ایم 4 پر ٹرک کی ٹکر سے موٹروے پولیس کا ایک افسر شہید ہو گیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ حادثہ امین پور کے قریب پیش آیا، جہاں ایک ٹرک نے پٹرولنگ کے دوران موجود پولیس موبائل کو ٹکر مار دی۔

latest urdu news

ترجمان نے بتایا کہ ٹرک کے ڈرائیور کو دوران ڈرائیونگ نیند آ گئی تھی، جس کے نتیجے میں ٹرک نے پٹرولنگ موبائل کو ٹکر ماری، جس سے پولیس افسر کی شہادت ہوئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس افسران روڈ یوزرز کو بریفنگ اور تعلیم دے رہے تھے، حادثے کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔

یاد رہے کہ موٹر وے پر پیش آنے والے حادثات کی بنیادی وجہ عموماً ڈرائیور کی غفلت یا لاپرواہی ہوتی ہے، زیادہ تر کیسز میں ڈرائیور دورانِ ڈرائیونگ نیند کا شکار ہو جاتے ہیں یا توجہ ہٹنے والے عوامل مثلاً موبائل فون کا استعمال کرتے ہیں، جس کے باعث بڑے حادثات رونما ہوتے ہیں۔

بعض اوقات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، تیز رفتاری اور غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ بھی ان واقعات کی بڑی وجوہات میں شامل ہوتی ہے، دوسری جانب اگرچہ موٹروے پولیس عوام کو بریفنگ اور سہولت فراہم کرنے میں مصروف ہوتی ہے، لیکن اگر ان کی گاڑیاں یا اہلکار سڑک کے غیر محفوظ حصوں پر موجود ہوں تو وہ بھی کسی حد تک خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter