جمعہ, 25 اپریل , 2025

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ویمنز ٹیم نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے وارم اپ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے اس میچ میں تھائی لینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 28.2 اوورز میں محض 78 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ تھائی لینڈ کی بیٹر پھنیٹہ مایا 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔

latest urdu news

پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھائی، نشرہ سندھو نے 11 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر 2 اور رامین شمیم نے 5 رنز کے بدلے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ اوپننگ جوڑی میں گل فیروزہ نے 28 اور شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔ عالیہ ریاض اور سدرہ امین 14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جبکہ منیبہ علی ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

پاکستانی ٹیم کی اس جیت سے ویمنز ورلڈ کپ کے لیے ان کی تیاریوں کو مزید تقویت ملی ہے اور ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter