جمعہ, 25 اپریل , 2025

وفاقی دارلحکومت اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارلحکومت اسلام آباد اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں آج صبح زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے یہ جھٹکے وفاقی دارالحکومت سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں صبح 10 بج کر 13 منٹ پر محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

latest urdu news

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں تھا جبکہ اس کی گہرائی 220 کلومیٹر زیر زمین تھی۔

متاثرہ شہروں میں پشاور، ایبٹ آباد، سوات، شانگلہ، مردان، مالاکنڈ، بونیر، مہمند، شبقدر اور اٹک شامل ہیں۔ زلزلے کی شدت کے باوجود کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم انتظامیہ نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ مزید آفٹر شاکس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور محفوظ مقامات پر رہیں۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter