جمعہ, 25 اپریل , 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پرائس کنٹرول کے سخت اقدامات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت پرائس کنٹرول کے سخت اقدامات، گجرات میں 15 دکانداروں کے خلاف مقدمات درج

گجرات: وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرائس کنٹرول ویژن کے تحت ضلع بھر میں سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

latest urdu news

تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر کی نگرانی میں مختلف کارروائیوں کے دوران 15 فروٹ و سبزی فروش دکانداروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ضلعی انتظامیہ نے سخت ایکشن لیتے ہوئے 9 مقدمات تھانہ لاری اڈا اور 7 مقدمات تھانہ اے ڈویژن میں درج کرائے، جبکہ تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی آرز نائب تحصیلدار چوہدری خالد کی مدعیت میں درج کی گئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے واضح کیا کہ گراں فروشی اور غیر قانونی نرخوں کے ذریعے عوام کو لوٹنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ سرکاری نرخوں پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مزید سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ منافع خوروں کے خلاف شکایات درج کروانے کے لیے متعلقہ حکام سے فوری رابطہ کریں تاکہ قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جا سکے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter