جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک کو ڈیفالٹ سے بچا کر معاشی استحکام کی راہ پر ڈال دیا، وزیر خزانہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاکر معیشت بحال اور استحکام کی جانب گامزن کیا ہے۔

پشاور: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نے تمام تر مشکلات کے باوجود ملک کو ڈیفالٹ سے بچاتے ہوئے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کر دیا ہے۔

latest urdu news

پشاور میں تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نظام کو آسان اور موثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ ٹیکس پالیسی آفس آئندہ چند روز میں فعال کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کی معاشی ترقی میں قائدانہ کردار ادا کرنا ہوگا، اور اسی سلسلے میں بجٹ سازی سے قبل بزنس کمیونٹی اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت جاری ہے تاکہ ہر سطح پر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی اور عوام نے گزشتہ ایک دہائی سے مشکلات کا سامنا کیا، اور وفاقی حکومت ان کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔

یہ انتہائی شرمناک ہے کہ باہر کے لوگ ہمیں بتا رہے اپنا گھر کیسے ٹھیک کرنا، فیصل واوڈا

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے فریم ورک میں رہتے ہوئے اخراجات اور ریونیو میں توازن برقرار رکھے گی، جبکہ جامع اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کمرشل بینکس تمام سیکٹرز کو سپورٹ کریں، کیونکہ حکومت دیرپا معاشی ترقی کے لیے کوشاں ہے، اور موجودہ معاشی اعشاریے اس بات کا ثبوت ہیں کہ حکومتی اصلاحات کے باعث معیشت تیزی سے بحالی اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter