جمعہ, 25 اپریل , 2025

ملک بھر میں آج شب قدر عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، رمضان المبارک کی ستائیسویں شب، جو ہزار مہینوں سے افضل ہے، آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔

یاد رہے کہ لیلۃ القدر رمضان کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک انتہائی مقدس رات ہے، جسے شب قدر اور برکتوں والی رات کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس رات میں عبادت کا اجر ہزار مہینوں کی عبادت سے زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔

latest urdu news

اس موقع پر مساجد کو خوبصورت برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے، آج رات نمازِ تراویح میں قرآنِ پاک کی تکمیل کی محافل منعقد ہوں گی، جہاں حفاظِ کرام اور سامعین کو اعزاز و انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ مٹھائی بھی تقسیم کی جائے گی۔

فرزندانِ اسلام شب بیداری کرتے ہوئے خشوع و خضوع کے ساتھ عبادات میں مصروف رہیں گے۔ خواتین گھروں میں جبکہ مرد حضرات مساجد میں عبادت کریں گے، جہاں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی اور دین کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی، کئی مساجد میں عبادت گزاروں کے لیے سحری کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

ستائیسویں شب کے دوران باجماعت صلوٰۃ التسبیح ادا کی جائے گی، جبکہ انفرادی عبادات میں نوافل، تلاوتِ قرآن پاک اور نبی کریم ﷺ کی بارگاہ میں درود شریف کا نذرانہ پیش کیا جائے گا۔

اس مبارک رات میں مسلمان اللہ کے حضور گڑگڑا کر توبہ و استغفار کریں گے اور مرحومین کے لیے دعائے مغفرت کریں گے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter