ہفتہ, 26 اپریل , 2025

مقبوضہ کشمیر کی بہادر خواتین کو سلام، مشعال ملک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

یومِ خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں مشال ملک نے کہا کہ آج جب دنیا خواتین کے حقوق کا دن منا رہی ہے، میری نظروں کے سامنے مظلوم اور بے بس کشمیری بہنیں آ رہی ہیں، کشمیری خواتین نے آزادی کے لیے ہر قربانی دی ہے، یہی خواتین ہماری اصل ہیرو ہیں، اور ان ہی سے قومیں وجود میں آتی ہیں۔

latest urdu news

انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ یومِ خواتین پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کو نہ بھلایا جائے۔ جہاں دنیا خواتین کی کامیابیوں کو تسلیم کر رہی ہے، وہیں مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عورت بھی توجہ کی مستحق ہے۔

مشال ملک نے کہا کہ ہزاروں خواتین زندگی سے محروم ہو چکی ہیں، کئی اپنے سہاگ گنوا بیٹھی ہیں، لاکھوں نے اپنی عزتیں قربان کیں، مائیں اور بیٹیاں ظلم و بربریت کا شکار ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان خواتین کی حالتِ زار پر بات نہ کرنا، خواتین کے حقوق کے عالمی علمبرداروں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین دنیا کا حصہ نہیں؟

دوسری جانب وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی چولستان میں نہروں کے منصوبے کی مخالفت کرتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صوبے کی ترقی پر اعتراض نہیں، لیکن پیپلز پارٹی یہ یقینی بنانا چاہتی ہے کہ سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی ہم سے نہ چھینا جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter