جمعہ, 25 اپریل , 2025

مغویوں کی لاشیں ملنے کا بعد اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدی رہا کردیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، حماس کی جانب سے 4 مغویوں کی لاشیں واپس ملنے کے بعد اسرائیل نے سینکڑوں فلسطینی قیدی رہا کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیے گئے قیدیوں کی زیادہ تر تعداد غزہ کے یورپین اسپتال پہنچی ہے جہاں زخمی اور بیمار لوگوں کو طبی امداد دی جائے گی جب کہ بہت سے قیدی بسوں میں فلسطین کے مغربی کنارے بھی پہنچے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسرائیلی قید سے واپس آنے والے کئی قیدیوں کی حالت کمزور تھی، کچھ کے اعضاء نہیں تھے (نکالے گئے) جب کہ کچھ کو ان کے زخموں کی شدت کی وجہ سے ایمبولینس میں غزہ منتقل کیا گیا۔

اسرائیل نے 24 قیدی بچوں کی رہائی حماس کی جانب سے حوالے کی گئی لاشوں کی شناخت تک معطل کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسرائیل 97 فلسطینی قیدیوں کو مصری حکام کے حوالے بھی کرے گا تاہم اس حوالے سے ابھی مزید تفصیل منظر عام پر نہیں آئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے قیدیوں کی رہائی سے متعلق پیدا ہونیوالے بحران کو حل کرنے کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان 4 مزید یرغمالیوں کی لاشوں کے بدلے 620 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق ہوا تھا۔

600 سے زائد فلسطینی قیدی جو پچھلے ہفتے رہا ہونے تھے لیکن اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائی روک دی گئی تھی تاہم گزشتہ رات حماس کی اسرائیلی مغویوں کی لاشیں واپس کرنے کے بعد اسرائیل نے فلسطینی قیدی رہا کردیے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter