جمعہ, 25 اپریل , 2025

مریم نواز کا جناح اسپتال کا دورہ، شہریوں کی شکایات پر ایم ایس معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر اسپتال کے ایم ایس اور پرنسپل کو معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ کے دورے کے دوران شہریوں نے مسائل پر احتجاج کیا، جس پر مریم نواز نے اسپتال کے میڈیسن اسٹور کا جائزہ لیا۔ ادویات دستیاب ہونے کے باوجود مریضوں کو نہ دیے جانے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔

latest urdu news

مریم نواز نے اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے ادویات اور طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

شہریوں کی جانب سے ایمرجنسی میں مفت ادویات نہ ملنے اور دیگر سہولیات کے فقدان پر وزیر اعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر کاشف اور پرنسپل اصغر نقی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کیے۔

دوسری جانب بلوچستان میں ریاست مخالف پروپیگنڈا اور سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

یہ فیصلہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا، جس میں انتظامی افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے پایا کہ ریاست مخالف عناصر کو فورتھ شیڈول میں شامل کرکے ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter