54
گوجرانوالہ، فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت تین ایجنٹوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق، گوجرانوالہ زون میں مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں تین ملزمان مرزا احسان بیگ، عمران مشتاق اور حسن عباس کو حراست میں لیا گیا۔
تحقیقات کے مطابق، ملزمان نے شہری کو غیر قانونی طریقے سے اسپین بھیجنے کی کوشش کی اور اس مقصد کے لیے 27 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے گوجرانوالہ زون، عبدالقادر قمر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور ان کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔