محکمہ ریلوے کا عوام کیلئے اہم اقدام، ڈیرہ غازی خان ملتان‘ کے نام سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
عوام کے سفر کو مزید آسان بنانے کیلئے محکمہ ریلوے کا بڑا اقدام سامنے آگیا، ریلوے کی جانب سے ڈیرہ غازی خان ملتان کے نام سے نئی ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ 16 اپریل 2025 کو ملتان سے صبح 5 بج کر 30 منٹ پر روانہ ہوکر شیر شاہ، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو سے ہوتے ہوئے منزل مقصود پر پہنچے گی۔
شٹل ٹرین کے اسٹاپس سے متعلق تفصیل بھی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ٹرین صبح 9 بج کر 30 منٹ پر ڈیرہ غازی خان پہنچے گی، وہاں پر کچھ گھنٹے اسٹاپ کرنے کے بعد دن 11 بجے روانہ ہوگی جو دوپہر 2 بج کر 50 منٹ پر ملتان پہنچے گی۔ یہ 4 اکانومی کلاس کوچز اور ایک بریک وین پر مشتمل ہوگی۔
دوسری جانب، محکمہ ریلوے نے بولان میل کے اوقات میں 27 اپریل 2025 سے تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد نیا شیڈول جاری کیا گیا ہے جس کے تحت کراچی سٹی سے بولان میل شام 4 بجے روانہ ہوگی۔ٹرین کوٹری، سیہون شریف، دادو، شکار پور اور جیکب آباد سے ہوتے ہوئے روانہ ہوگی اور سبی سے ہوتی ہوئی اگلے روز شام 4 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔