جمعہ, 25 اپریل , 2025

محسن نقوی کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور سیریز کی فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کر کے فتح اپنے نام کی، خاص طور پر ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

latest urdu news

محسن نقوی نے مزید کہا کہ سعود شکیل کی سنچری شاندار بلے بازی کی عکاس تھی اور ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال مزید بلند ہوگا اور یہ فتح کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ پوری قوم کے لیے باعثِ خوشی ہے۔

چیئرمین پی سی بی نے نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نئے کھلاڑیوں نے اپنی شمولیت کو کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے اور یہ کامیابی پاکستان کرکٹ کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter