جمعہ, 25 اپریل , 2025

محسن نقوی کا انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سائبر کرائمز کی روک تھام اور انسانی سمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ملک بھر میں مؤثر کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی وقار الدین سید سے ملاقات کے دوران غیر قانونی امیگریشن کے خلاف حکمت عملی تیار کرنے کا ٹاسک دیا۔

latest urdu news

محسن نقوی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں گی اور اس مافیا کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی شہرت سے خائف ہیں اور کوئی بھی نہیں چاہتا کہ عمران خان بات چیت کیلئے تیار ہوں۔

ایک اور ویڈیو پیغام میں اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ 2022 میں بھی بانی پی ٹی آئی کو ہم نے بات چیت کیلئے مجبور کیا اور تب سے اب تک عمران خان نے بات چیت کے دروازے کھلے رکھے ہیں، بات چیت کو ڈیل سے تعبیر نہ کریں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter