جمعہ, 25 اپریل , 2025

مبینہ جعلی بھرتیوں کا کیس: چودھری پرویز الہٰی پر آج بھی فردِ جرم عائد نہ ہوسکی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے کی سماعت ڈیوٹی جج نے کی، کیس کے مرکزی ملزم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہٰی کو کمر کی تکلیف ہے، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں، لہٰذا ایک روزہ حاضری معافی دی جائے۔

latest urdu news

مقدمے میں شامل دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی حاضری مکمل کرائی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کی مزید سماعت 29 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ اس مقدمے میں پرویز الہٰی کی بریت کے لیے دائر درخواست پر عدالت نے وکلاء سے دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں ٹرائل عدالت کو چار ماہ کے اندر فیصلے سنانے کی ہدایت جاری کر دی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے ٹرائل کورٹ کو ہدایت دی کہ وہ زیرِ التوا مقدمات کا چار ماہ کے اندر فیصلہ کرے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter