جمعہ, 25 اپریل , 2025

لبنان:اسرائیلی فوج کا حملہ بچوں سمیت 10 افراد شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج کے حملے میں بچوں سمیت 10 افراد جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔

لبنان، اسرائیلی فوج کے حملے کے نتیجے میں بچوں سمیت 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

latest urdu news

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز جنوبی لبنان کے شہر میں ایک رہائشی عمارت پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 10 افراد اپنی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے افراد کا تعلق شام سے تھا جبکہ زخمیوں کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام نے فی الحال جاں بحق افراد کی شناخت ظاہر نہیں ہے، اسرائیلی فوج کی جانب سے یہ بھی دعویٰ سامنے آیا ہے کہ علاقے میں حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں جنگ بندی کا مشن امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کیساتھ آج اسرائیل پہنچیں گے۔

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے کہا کہ بلنکن جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی تک سفارتی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ دوحا مذاکرات میں فریقین اس بات پر متفق تھے کہ مذاکرات کو کسی طرح نتیجہ خیز بنایا جائے، امریکی تجاویز فریقین کے درمیان اسپیس کو کم کریں گے۔

News Alert Urdu

شیئر کریں:
frontpage hit counter