46
لاہور، ڈیفنس کے علاقے میں تین مسلح ڈاکو ماں اور بیٹے کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑے۔
ایف آئی آر کے مطابق، عامر زیدی اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا جب تین نقاب پوش مسلح افراد زبردستی داخل ہوئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر دونوں کو یرغمال بنا کر ایک کمرے میں بند کر دیا۔
واردات کے دوران ڈاکو الماریوں سے 25 تولے سونے کے زیورات اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔
تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ ڈاکو واردات سے قبل ایک گاڑی میں گھر کی نگرانی کر رہے تھے۔
پولیس تھانہ ڈیفنس بی نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔