جمعہ, 25 اپریل , 2025

فٹبال پریزینٹر کے لباس پر تنقید، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف اسپورٹس پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو ایک میچ کی میزبانی کے دوران متنازع لباس پہننے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، یووینٹس اور انٹر میلان کے درمیان ہونے والے میچ میں ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا نے ایک ایسا لباس زیب تن کیا جو صارفین کے مطابق "ٹرانس پیرنٹ” اور غیر موزوں تھا۔

latest urdu news

سوشل میڈیا پر لاکھوں فالوورز رکھنے والی انکارڈونا کی تصاویر وائرل ہوئیں، جس کے بعد کئی صارفین نے ان پر کڑی تنقید کی۔ بعض نے اسے "اسپورٹس براڈکاسٹنگ کے اصولوں کے خلاف” قرار دیا، جبکہ کچھ نے کہا کہ "میچ پر توجہ دینے کے بجائے پریزینٹر کے لباس پر بحث ہو رہی ہے”۔

تاہم، ایلینورا انکارڈونا نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter