جمعہ, 25 اپریل , 2025

فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کیس کی سماعت کے لیے مقرر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان کے خلاف توہین عدالت کے نوٹس کیس کی سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 10 اپریل کو سماعت کرے گا۔

latest urdu news

اس بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال شامل ہیں، جبکہ جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی آئینی بنچ کا حصہ ہوں گے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف پریس کانفرنس کرنے پر نوٹس لیا تھا۔

دوسری جانب لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت میں پنجاب اسمبلی میں مبینہ جعلی بھرتیوں کے معاملے کی سماعت ڈیوٹی جج نے کی، کیس کے مرکزی ملزم اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی جانب سے عدالت میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پرویز الہٰی کو کمر کی تکلیف ہے، جس کے باعث وہ عدالت میں پیش ہونے سے قاصر ہیں، لہٰذا ایک روزہ حاضری معافی دی جائے۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter